ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ایک ہی دن 4120 کورونا پوزیٹیو  معاملات ، 91 اموات

کرناٹک میں ایک ہی دن 4120 کورونا پوزیٹیو  معاملات ، 91 اموات

Mon, 20 Jul 2020 11:46:16    S.O. News Service

بنگلورو،20؍جولائی  (ایس او نیوز) کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاؤ کا سلسلہ رکنے اور ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ریاست کرناٹک میں ایک ہی دن 4120 کورونا پوزیٹیو معاملے پائے گئے ہیں۔ اسی طرح ریاست بھر میں جملہ اموات 91 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں 39 اموات صرف بنگلورو میں ہوئی ہیں۔ بروز ہفتہ شام 5 بجے تا اتوار شام 5 بجے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بنگلورو میں 2156 کورونا پوزیٹیو پائےگئے ۔ ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 63772 ہوگئی اور اموات کی تعداد 1331 ہوگئی۔  


Share: